اسٹاک مارکیٹ میں 489 پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 489 پوائنٹس کی کمی
اسٹاک مارکیٹ میں 489 پوائنٹس کی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کی صورتحال دیکھنے کو ملی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں حصص کی قیمتیں گر گئیں کیونکہ بینچ مارک KSE-100 انڈیکس میں489پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 100 انڈیکس آج 489 پوائنٹس کم ہوکر 39 ہزار 342 پر بند ہوا۔ اس سے قبل رواں سال جولائی میں 100 انڈیکس 39 ہزار ہوا تھا لیکن آج رجسٹر ہوئی انڈیکس کی کم ترین سطح جولائی سے بھی نیچے 39 ہزار 276 ہے۔

مارکیٹ ذرائع انڈیکس کی گراوٹ کا سبب سیاسی بے یقینی اور زرمبادلہ کی قلت سے پیدا ہوئی صورتحال کو قرار دے رہے ہیں۔

بازار میں آج 16 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 58 ارب روپے کم ہوئی ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ہزار 296 ارب روپے سال کی کم ترین سطح ہے۔

Related Posts