شجرکاری مہم کا حصہ بنیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موجودہ حالات کے تناظر میں دیکھا جائے توٹمبر مافیا ملک بھر میں درختوں کی دشمن بنی ہوئی ہے، اس میں چاہے جنگلات ہوں، دیہی یا شہری علاقے ہوں، شاہراہیں ہوں ہر طرف درختوں کی کٹائی دھڑلے سے کی جارہی ہے، جس کے باعث ملک بھر میں درختوں کی بے حد کمی واقع ہوگئی ہے اور درختوں کی کٹائی کے باعث آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے جو بیماریوں کا سبب بن رہا ہے۔

ایسے وقت میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایک اہم فیصلہ کیا گیا، انہوں نے کہوٹہ میں مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کردیا، وزیراعظم عمران خان کا اس موقع پر انتہائی دکھ کے ساتھ کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں جنگلات کی قدر نہیں کی گئی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جنگلات کے رقبے میں اضافہ ہونا چاہئے تھا مگر یہاں جنگلات کے رقبے میں تیزی سے کمی ہوئی، اس ساری صورتحال کو مد نظررکھتے ہوئے حکومت وقت نے ملک بھر میں 9 نیشنل پارکس قائم کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اہداف میں شامل ہے کہ ملک بھر میں 10ارب پودے لگائے جائیں گے، جبکہ دو سال میں پورے ملک میں 30کروڑ پودے لگا دیئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ نہ صرف پودے لگائے بلکہ درختوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں، ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو اسکولوں میں صاف ستھرا اور سرسبز پاکستان کے حوالے سے بھی مزید معلومات دی جائیں گی۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں شہروں کے بے ہنگم پھیلاؤ کو روکنا ہوگا اور درختوں کی افزائش پر توجہ دینی ہوگی۔

وزیر اعظم عمران نے ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے ایک احسن قدم اٹھایا ہے اور انہوں نے اپنا فرض ادا کردیا ہے، لہٰذاہم سب کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے شانہ بشانہ شجر کاری مہم کا حصہ بنیں اور اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں، تاکہ ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا سر سبز پاکستان میسر آسکے، کیونکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ بھی ہے۔

Related Posts