بشار الاسد نے روس میں پرتعیش زندگی شروع کردی، اثاثوں کی تفصیل سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو امریکی میڈیا

شام کے دارالحکومت دمشق پر انقلابی فورسز کے قبضے سے قبل ہی سابق صدر بشار الاسد اپنے خاندان کے ساتھ روس فرار ہوگئے تھے۔

اب بشار الاسد اپنی برطانوی اہلیہ اور 3 بچوں کے ساتھ روس میں سیاسی پناہ لے کر نئی زندگی کا آغاز کرچکے ہیں۔ برطانوی نیوز ویب سائٹ ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق لندن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کی بیٹی اسما مخلوف الاسد نے صدر بشار الاسد سے 2000 میں شادی کی تھی، اس جوڑے کی 3 اولادیں ہیں، بشار الاسد کی اہلیہ نے ڈکٹیٹر شوہر کے دور حکومت میں عیش وعشرت بھری زندگی گزاری۔

اسرائیل شام کی فوجی طاقت، اسلحہ ذخائر کو کیوں تباہ کر رہا ہے؟

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسماء الاسد نے اپنے شوہر کے دور حکومت میں گھریلو اشیاء اور کپڑوں پر لاکھوں ڈالر اڑائے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے صدر بشارالاسد کی مجموعی دولت کا تخمینہ 2 بلین ڈالر لگایا ہے، بشارالاسد کی مجموعی دولت میں ان کے بیشتر اکاؤنٹس، شیل کمپنیز اور آف شور ٹیکس ہیونز سمیت رئیل اسٹیٹ پورٹ فولیو شامل ہیں۔

موقر جیو نیوز نے ڈیلی میل کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ بشارالاسد اپنی روس منتقلی کے بعد  عیش وعشرت بھری زندگی گزارنے کیلئے ان اثاثوں کو استعمال کریں گے۔

مزید برآں ڈیلی میل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بشار الاسد نے حال ہی میں 20 اپارٹمنٹس خریدے ہیں جن کی مالیت 30 ملین پاؤنڈ سے زائد  ہے۔

Related Posts