بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا
بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا

کراچی:بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیاہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کیے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کیا گیا، جبکہ بلدیہ عظمی کراچی میں پہلے سے موجود ایڈمنسٹریٹر کراچی 20 گریڈ کے افسر لیئق احمد کا ٹرانسفر کردیا گیا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی پر پارٹی قیادت سے اظہارِ تشکر کیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور پارٹی رہنما فریال تالپر کے مشکور ہیں۔

دوسری جانب نثار کھوڑو نے اپنے متعلق چلنے والی خبروں پر جاری بیان میں کہا کہ پارٹی کے ساتھ وفاداریاں تھیں، ہیں اور رہیں گی۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے جاری بیان میں کہا ہے کہ وزارتیں اور عہدے پارٹی کی امانت سمجھتے ہیں۔

پارٹی قیادت کے فیصلوں کو قبول کرنے کے ہم سب پابند ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے پی ایس 11 میں جی ڈی اے امیدوار معظم عباسی کو سپریم کورٹ سے ڈی سیٹ کرواکر وہ سیٹ پارٹی کے حوالے کی تھی۔

جس جی ڈی اے کے مخالف امیدوار کو عدالت سے ڈی سیٹ کروایا، اس مخالف امیدوار کی ضمنی انتخابات میں حمایت کیسے کی جاسکتی ہے؟انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے پی ایس 11 پر ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوار کی شکست کا ذمہ دار ٹھرانے اور مخالف کی حمایت کرنے کی خبریں میڈیا ٹرائل ہیں۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ پارٹی ورکروں، ہمدردوں سے لے کر تمام عہدیداروں تک ہم سب پارٹی اور قیادت کا سر اونچا کرنے کے لئے جدوجہد کے میدان میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں اور کرتے رہینگے۔

پی پی رہنما نے واضح کیا کہ پارٹی کے ساتھ وفاداریاں تھیں، ہیں اور رہیں گی، پارٹی کے تمام فیصلوں پر من و عن عمل کرنے کے سب پابند ہوتے ہیں۔

Related Posts