چٹاگانگ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جارہا ہے، میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش آج چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں 2 میچز کی سیریز کا پہلا 5 روزہ ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔بابر اعظم ہار گئے۔ بنگلہ دیشی کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت لیا۔
پاکستان کے 22 سالہ کھلاڑی عبداللہ شفیق آج اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ بنگلہ دیشی کھلاڑی یاسر علی بھی ٹیسٹ ڈیبیو کررہے ہیں۔ کپتان بابر اعظم نے عبداللہ شفیق کو گرین کیپ پہنائی۔
پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف پہلا میچ کھیلنے کیلئے تیار، ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب الحسن پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ سے بھی آؤٹ
بنگلہ دیش سیریز میں توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکا، بابراعظم کا اعتراف