بھارت سے طبی ادویات اور آلات کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت سے طبی ادویات اور آلات کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی گئی
بھارت سے طبی ادویات اور آلات کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی گئی

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت سے طبی ادویات اور آلات کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ دونوں ممالک کے عوام کو علاج کی سہولیات کے پیش نظر  انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا۔

وفاقی وزارتِ تجارت کے مطابق بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی اور لائن آف کنٹرول میں جارحیت کے پیش نظر پاکستان نے طبی آلات اور ادویات سمیت مختلف اشیاء کی بھارت سے تجارت پر پابندی عائد کردی تھی، تاہم اب یہ پابندی ہٹالی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبر وزارتِ خزانہ نے مسترد کردی

وزارتِ تجارت کے امپورٹ پالیسی آرڈر 2016ء اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2016ء میں کی جانے والی حالیہ ترامیم کے تحت پاکستان نے ادویات اور طبی آلات کی بھارت سے درآمد اور برآمد کی اجازت دے دی ہے۔

واضح رہے کہ جن ادویات سے پابندی ختم کی گئی وہ دل کے امراض، بلڈ پریشر، ذیابیطس اور کینسر جیسی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ ان ادویات کی تجارت پر عائد پابندی کا ہٹایا جانا ان موذی امراض کے مریضوں کے لیے خوشخبری قرار دی جارہی ہے۔ 

اس سے قبل چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ اگست میں 8 سے 10 چھٹیوں کے باوجود ٹیکس وصولی کا نوے فیصد ہدف پورا کر لیا گیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگست کے دوران 297.4 ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی۔

مزید پڑھیں:580 ارب روپے ٹیکس وصولی کے بعد 90 فیصد ہدف پورا کرلیا۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی

Related Posts