وفاقی حکومت نے گاڑیاں خریدنے اور ملازمتوں پر پابندی عائد کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت نے گاڑیاں خریدنے اور ملازمتوں پر پابندی عائد کردی
وفاقی حکومت نے گاڑیاں خریدنے اور ملازمتوں پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد:گاڑیاں خریدنے اور ملازمتوں پر وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں میں پابندی عائد کردی ۔ پابندی کا اطلاق موجودہ مالی سال کے دوران خریدی جانے والی گاڑیوں اور تمام ڈویژنز میں نئی آسامیوں پر ہوگا۔

تحریک انصاف کی حکومت کا یہ اقدام وزیر اعظم پاکستان عمران خان کےکفایت شعاری اپنانے کے  ویژن کے تحت عمل میں لایا گیا۔ ملک کی تمام وزارتیں رواں سال کوئی گاڑی نہیں خرید سکیں گی، تاہم اس دوران موٹر سائیکل خریدےجاسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی

واضح رہے کہ پابندی کے دوران  ناگزیر ضرورت کی صورت میں نئی ملازمتیں دی جاسکیں گی اور نئی گاڑیاں خریدی بھی جاسکیں گی تاہم اس ناگزیر ضرورت کا تجزیہ کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے 7 رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ شعبہ اخراجات کی سربراہی میں کام کرنے والی کمیٹی یہ فیصلہ کرے گی کہ ناگزیر ضرورت کی مد میں خریدی جانے والی کون سی گاڑی ضروری یا غیر ضروری قرار دی جائے۔

کمیٹی ناگزیر ضرورت قرار دے کر نئی آسامیوں اور ان پر ہونے والی تقرریوں کا بھی جائزہ لے گی تاکہ کفایت شعاری کے ویژن پر عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے۔

یاد رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی یہ کہہ چکے ہیں کہ ملک میں کاروبار ی افراد کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے  حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بات ایوانِ صدر میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے بات چیت کے دوران کہی۔وفدکی قیادت چیمبر آف کامرس کے صدر احمد حسن مغل کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کاروباری فضا بہتر ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں کاروباری افراد کی آسانی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

Related Posts