ایکشن سے بھرپور کورین فلم ’بیلرینا‘ کی کہانی کیسی ہے؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

ایکشن سے بھرپور کورین فلم بیلرینا 6 اکتوبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی ہے۔

لی چنگ ہیون کی ہدایت اور تحریر کردہ اس فلم کی کہانی اوکے نامی ایک پراسرار عورت کے گرد گھومتی ہے جسے ایک دن اسکی دوست فون کرکے فوراََ اپنے گھر پہنچنے کا کہتی ہے۔

اوکے جب اپنی دوست من- ہی کے گھر پہنچتی ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس نے اپنی جان لے لی ہے اور اس کیلئے ایک خفیہ نوٹ چھوڑا ہے جس میں وہ اوکے کو اپنی موت کا بدلہ لینے کی ہدایت کرتی ہے۔ ایک اشارے کے طور پر، اس نے خط میں شیف چوئی نامی شخص کی طرف اشارہ کیا، جو ایک درمیانے درجے کی منشیات کا مالک تھا۔

کیا آپ نے نیٹ فلکس فلم ’خفیہ دیکھی ہے؟

اوکے جب شیف کے بارے میں تحقیقات کرتی ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ چوئی نامی شخص صحیح انسان نہیں ہے وہ منشیات کے ذریعے لڑکیوں کو غیر اخلاقی ویڈیوز میں کام کرنے پر مجبور کرتا ہے اور اس کے بعد انھیں وہ ویڈیوز آن لائن لیک کرنے کی دھمکی بھی دیتا ہے۔

90 منٹ کی کورین فلم ایکشن سے بھرپور تھی لیکن اس میں کہانی نامکمل تھی، جس میں کوئی تسلسل نہیں تھا اور اس کا ٹائٹل بھی کہانی سے مماثلت نہیں رکھتا۔

Related Posts