راولپنڈی: مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، راولپنڈی میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
راولپنڈی میں پتیری سرخ روٹی 15 روپے، خمیری سفید روٹی 25 روپے، نان 30 روپے، پراٹھہ اور روغنی نان کی قیمت بڑھا کر 50 روپے کر دی گئی جبکہ چائے کا فی کپ قیمت بھی 50 روپے مقرر کی گئی۔
صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی کے مطابق سرخ آٹا بوری 10 ہزار روپے اور میدہ فائن آٹا بوری 11 ہزار روپے کی ہوگئی۔
کرپٹو ایکسچینج کریکن کا جاپان میں سرگرمی روکنے کا فیصلہ
شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ مہنگا آٹا اور میدہ خرید کر سستی روٹی اور نان نہیں دے سکتے، روٹی اور نان قیمتوں میں اضافہ آج جمعہ سے لاگو ہوگیا۔
دوسری جانب ادارۂ شماریات نے آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے، سال 2022 معاشی ماہرین کے نزدیک بد ترین رہا جس کے دوران مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا۔
رواں برس آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1000 روپے تک ریکارڈ مہنگا ہوگیا، جنوری میں 20 کلو آٹے کی قیمت 1500 تھی جو دسمبر تک آتے آتے 2500 تک جا پہنچی۔ گھی کا 1 کلو کا پیک 116روپے جبکہ دال ماش کی قیمت میں 98روپے فی کلو اضافہ ہوا۔