پر تشدد احتجاج کیس، عدالت نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کیلئے راضی نہیں۔شاہ محمود قریشی
عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کیلئے راضی نہیں۔شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: عدالت نے 9 مئی سے متعلق پر تشدد احتجاج کیس میں سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 9 مئی پر تشدد احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی آر اسلام آباد کے تھانہ کھنہ میں درج کرائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کی سابق رکن اسمبلی نیلم حیات کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی کے وکیل نے دلائل مکمل کر لیے۔ ایڈیشنل سیشن جج سیّد محمد ہارون شاہ نے تحریکِ انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ضمانت کیلئے دی گئی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے سرکاری وکیل کی آمد تک کیس کی سماعت روک دی تھی۔ بعد ازاں سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے عدالت کے روبرو پیشی کے دوران حاضری لگوائی جبکہ وکیل نے تمام تر الزامات مسترد کردئیے۔

شاہ محمود قریشی کا عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی پر پر تشدد احتجاج کی معاونت کا الزام ہے، نہ سابق وزیرِ خارجہ احتجاج کی جگہ موجود تھے، نہ ہی کوئی بیان بازی کی۔

وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے کسی بھی ثبوت کے بغیر شاہ محمود قریشی کو 9 مئی تشدد کیس میں ملوث کرنے کی کوشش کی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ سابق وزیرِ خارجہ کی ضمانت کی توثیق کی جائے۔ 

Related Posts