پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہوگیا، میچ کو کم روشنی کے باعث ختم کیا گیا۔

آخری لمحات میں میچ کافی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا تھا، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 85 رنز بنا لیے تھے۔

پہلے ٹیسٹ کے آخری روز جب پاکستانی ٹیم میدان میں اتری توجلد ہی دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تاہم بعد میں سرفراز احمد اور امام الحق نے 81 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنادیا۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق 17، شان مسعود 10، نعمان علی 4، کپتان بابراعظم 14، سرفراز احمد 53، آغا سلمان 6 اور محمد وسیم جونیئر 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نوجوان بیٹر سعود شکیل 55 اور میر حمزہ 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی نے 6 جبکہ مچل پریسول نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قومی ٹیم نے 311 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز کو ڈکلیئر کر دیا، جس کے بعد مہمان ٹیم کو جیت کے لئے 138 رنز کا ہدف ملا، پانچویں دن 15 اوورز کا کھیل باقی تھا، نیوز لینڈ کو انہی 15 اوورز میں جیت حاصل کرنے کے لئے 138 رنز اسکور کرنے تھے۔

مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں کیسی وکٹ تیار کی جائیگی؟ آفریدی نے بتادیا

138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا،نیوزی لینڈ کی جانب سے ایک وکٹ کے نقصان پر 85 رنز بنا لیے گئے تھے۔ تاہم کم روشنی کے باعث امپائرز کی مشاورت اور دونوں ٹیموں کی رضا مندی سے میچ ڈرا کردیا گیا۔

Related Posts