ہزارہ کالونی نالہ لئی کے رہائشی بابر خان کی قبضہ مافیا سے تحفظ فراہم کرنے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہزارہ کالونی نالہ لئی کے رہائشی بابر خان کی قبضہ مافیا سے تحفظ فراہم کرنے اپیل
ہزارہ کالونی نالہ لئی کے رہائشی بابر خان کی قبضہ مافیا سے تحفظ فراہم کرنے اپیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:تھانہ رتہ امرال کے علاقے ہزارہ کالونی نالہ لئی کے رہائشی متاثرہ شخص بابر خان نے ایم ایم نیوز کو اپنی روداد سناتے ہوئے بتایا کہ میں مکان نمبر ZA/33گلی نمبر 3 ہزارہ کالونی کا رہائشی ہوں اور دودھ بیچ کر گزر بسر کرتا ہوں۔میرے مکان پر قبضے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

بابر خان نے کہا کہ بابر جدون آصف خان۔ زبیر عرف زوبی اور دیگر 20 سے 25 افراد جو کہ آتشیں اسلحہ سے مسلح تھے مورخہ14-01-2021صبح تقریبا صبح نو بجے ہمارے پلاٹ واقع ہزارہ کالونی نالہ لئی روڈ پر حملہ آور ہوئے،مذکورہ پلاٹ ہم نے 2013 میں راجہ لیاقت سے خریدا تھا اور ان پر دو کمرے چلی والی بھٹی اور سروس اسٹیشن بنا رکھا تھا۔

ہمارا 14 مرلہ پلاٹ میرے والد کی ملکیت ہے اس سے قبل بھی بابر نے 2013 میں ہمارے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی جس کی بابت مقدمہ نمبر 408 /13 تھانہ رتہ امرال میں درج ہوا تھامزکورہ لوگو آج پھر ہم پر حملہ آور ہوئے اور پلاٹ پر آتے ہی فائرنگ شروع کردی۔

جب میں اپنے گھر سے باہر نکلا تو بابر جدون بارہ بور رائفل کے ساتھ مسلح تھا اور مجھے جان سے مارنے کی نیت سے مجھ پر سیدھا فائر کیا جو میرے سر پر لگا اور میرے ہاتھوں کی انگلیوں پرفائر لگے، میرے دیکھتے ہی دیکھتے ایکسویٹر سے ہمارا سروس سٹیشن دو کمرے اور چھلی بننے والی بھٹی اور بھینسوں کی کھرلی توڑنا شروع کر دیے۔

میرے عزیز عابد نے مجھے بڑی مشکل سے زخمی حالت میں مجھے زندہ بچایا،ہم نے15پر کال کی پولیس موقع پر آ گئی اور مجھے زخمی حالت میں اپنی گاڑی میں ڈال کر ہسپتال لے گئی،آصف جدون زبیر اور دیگر تمام مسلح لوگ کلاشنکوفوں سے میرے گھر اور بھینسوں کے باڑے میں تقریبا ایک گھنٹہ فائرنگ کرتے رہے جن کے نشانات میرے گھر کی دیواروں پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

میرے سی سی ٹی وی کیمرے توڑ دیے گئے، کیمرے توڑنے سے پہلے کی تمام ویڈیو ہمارے پاس بطور گواہ موجود ہے کہ انہوں نے کس قدر میرے ساتھ زیادتی کی پولیس نے ساتھ مل کر یہ کام کروایا پولیس نے میری درخواست پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ قبضہ کرنے والے ملزمان کی طرف سے مجھ پر ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔

مجھ پر اقدام قتل کی دفعات لگائی گئی ہیں میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارآئی جی پولیس پنجاب اور آر پی او راولپنڈی سی پی او راولپنڈی سے اپیل کرتا ہوں کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت ان تمام ملزمان پر مقدمہ درج کیا جائے اور مجھے انصاف دلایا جائے۔

اگر اس بارے میں بابر جدون، آصف جدون اپنا موقف دینا چاہیں تو ادارہ وہ بھی شائع کریگا۔

Related Posts