ہمارے ہاتھ میں صرف کوشش ہے، جو ہم نے کی، بابر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف اچھا میچ ہوا، ہم نے اچھی ایفرٹ کی، ہمارے ہاتھ میں کوشش ہے جو ہم نے کی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈریسنگ روم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں کچھ غلطیاں ہوئیں اس سے سیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیم جو کچھ کرسکتی تھی، وہ کرکے دکھایا، چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابر کے ٹیم سے خطاب کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں انہوں نےکھلاڑیوں سے کہا کہ’گرنا نہیں ہے، ابھی بڑے میچز باقی ہیں، یہ نہیں کہنا کہ کسی ایک کی وجہ سے ہارے، یہ ہم سب ہارے ہیں۔ہم بطور ٹیم جیتتے ہیں، ہارتے بھی بطور ٹیم ہیں’۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک بھارت میچ، غلط نوبال دینے پر امپائر پر سابق کرکٹر بھڑک اُٹھے

 بابر اعظم نے محمد نواز کی خصوصی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ‘نواز، تو میرا میچ ونر ہے، میرا بھروسہ ہے، پریشر والا اوور تھا، کلوز لایا، ویلڈن، اس شکست کو یہاں چھوڑ کر آگے جانا ہے، اچھا کھیلنا ہے’۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست  دی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک بھارت میچ کی متنازع نو بال،ناصرحسین کا رد عمل سامنے آگیا

 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کو پاکستان کے خلاف آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے، وہ اوور محمد نواز نے کرایا، جس میں بھارت نے آخری گیند پر ہدف مکمل کرکے 4 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔

Related Posts