بابر اعظم نے ون ڈے سیریز شاندار کھیلی، یہاں کوچنگ کا تجربہ شاندار رہا، آسٹریلوی کوچ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم نے ون ڈے سیریز شاندار کھیلی، یہاں کوچنگ کا تجربہ شاندار رہا، آسٹریلوی کوچ
بابر اعظم نے ون ڈے سیریز شاندار کھیلی، یہاں کوچنگ کا تجربہ شاندار رہا، آسٹریلوی کوچ

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹر بابر اعظم نے ون ڈے سیریز شاندار کھیلی ہے، پاکستان میں کوچنگ کا تجربہ شاندار رہا۔

آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلوی کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا کہ بابر اعظم نے ون ڈے سیریز شاندار کھیلی ہے، پاکستانی کرکٹرز نے عمدہ کھیل پیش کیا، پاکستان کے ایمرجنگ کھلاڑی بھی اچھا کھیل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹریوس ہیڈ نے ذمہ داری لی جس کا فائدہ ہوا، سیریز کا پہلا میچ جیتنے کے بعد دوسرا میچ جیتنے کا ہمارے پاس موقع تھا جسے ہم نے گنوادیا۔

مزید برآں اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ میری ابھی تفصیلی بات نہیں ہوئی، مستقبل میں میری جاب کا کیا ہوتا ہے اس کا ابھی علم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کھیلو، ملک سے مت کھیلو، سعید غنی کا محمد حفیظ کو مشورہ

آسٹریلوی کوچ نے کہا کہ میرے لیے یہاں کوچنگ کا تجربہ شاندار رہا، لطف اندوز ہوا ہوں، ایرون فنچ بھی اپنی حالیہ فارم کی وجہ سے مایوس ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی اور قومی ٹیم نے ون ڈے سیریز اپنے نام کی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین واحد ٹی ٹوئنٹی کل لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Related Posts