لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مستحق اور پسماندہ بچوں کے لیے وظیفہ پروگرام شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق، قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز نے اپنے والد محمد اعظم کے ساتھ ایک نجی تعلیمی ادارے کے زیر اہتمام او لیول آن لائن تعلیم کے حوالے سے ایک ایکسپو میں شرکت کی۔
اس موقع پر، نمبر ون ون ڈے بلے باز نے اپنے والد محمد اعظم کے نام سے اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کیا، جو مستحق اور پسماندہ بچوں کے لئے ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ”مستقبل آن لائن تعلیم کا ہے۔ بچوں کو تعلیم پر پوری توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ کامیاب ہوسکیں۔
حال ہی میں، بابر اعظم نے کیریئر کے ریکارڈ میں ایک اور اضافہ کیا اور وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 7000 رنز بنانے والے تیز ترین بلے باز بن گئے۔ انہوں نے ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کا ریکارڈ توڑ کر 7000 رنز تک پہنچنے کا تیز ترین ریکارڈ بن گیا۔
مزید پڑھیں: آگے بڑھنے کیلئے شارٹ کٹ کو ذہن سے نکالنا ہوگا، رمیز راجہ