اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پانی کی نکاسی کے لیے جس جس سوسائٹی اور اداروں نے غفلت برتی ان کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں۔ ابھی بارشیں شروع ہوئی ہیں مزید بارشیں ابھی ہونی ہیں۔
معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور بابر اعوان اور ڈی سی اسلام آباد نے ای 11 کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نالوں کی صفائی اور ان پر بنی تجاوزات ختم کروانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کے خلاف فوری کاروائی کی جارہی ہے۔
فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ افسران اور فوج کا شکریہ جو موقع پر پہنچے اور امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس موقع پر ڈی سی اسلام آباد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتظامیہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے نالوں کی صفائی کا کام کیا۔ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں انتظامیہ کی ٹیمز موجود ہیں۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گھروں میں پانی داخل ہوا جس کو نکالنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ڈی سی اسلام
ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈی 12 تک کا علاقہ کلیئر کروا لیا تھا۔ پانی وہاں گھروں میں داخل ہوا جہاں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ہے اور گھروں کی بیسمنٹ ہے۔ ایک دم سے آفت آئی اور ہم اسے نمٹنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صبح میں بارش کی وجہ سے پانی کا دباؤ بڑھ گیا تھا۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کے خلاف پہلے سے ہی ایف آئی اے اور نیب میں کیسسز چل رہے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ 10 سے 15 سال پہلے بنی عمارتوں کا کیا کریں۔
ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ جو تجاوزات ہیں انکو ہم آج ہی ختم کر رہے ہیں، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو کہہ دیا ہے کہ گاڑیاں برآمد کروائیں، جو بھی شہریوں کا نقصان ہوا ہے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ سے وصول کروایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمارتوں کی بیسمنٹ میں پانی اس لئے داخل ہوا کہ عمارتوں کو واٹر پروف نہیں بنایا گیا، گھنٹے ڈیڑھ گھنٹے میں سارا علاقہ کلیئر کروا دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا