قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی انگلینڈ کی ٹیم سے مقابلے سے قبل دو روزہ پریکٹس میچ میں مصروف ہیں جس کیلئے اظہر علی اور سرفراز احمد کو الگ الگ ٹیموں کا کپتان مقرر کیا گیا اور کھلاڑی جم کر پریکٹس کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) نے کہا کہ اظہر علی اور سرفراز احمد دو روزہ پریکٹس میچ کے کپتان مقرر کردئیے گئے ہیں جبکہ قومی ٹیم کو گرین اور وائٹ ٹیم میں منقسم کردیا گیا ہے۔
پی سی بی کے پیغام کے مطابق گرین ٹیم میں کپتان اظہر علی، بابر اعظم، شان، عابد، اسد، رضوان، یاسر، وہاب ریاض، سہیل، موسیٰ اور عثمان شامل ہیں۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق وائٹ ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، فواد، افتخار، فہیم، شاداب، عباس، شاہین، نسیم اور روہیل شامل ہیں جبکہ پریکٹس میچ کا مقصد آئندہ میچز کیلئے تیاری ہے۔
Azhar Ali and Sarfaraz Ahmed to captain in two-day practice match.
Green Team:
Azhar (c), Babar, Shan, Abid, Asad, Rizwan, Yasir, Wahab, Sohail, Musa & Usman.White Team:
Sarfaraz (c), Fakhar, Imam, Fawad, Iftikhar, Faheem, Shadab, Abbas, Shaheen, Naseem & Rohail. pic.twitter.com/GSEUUq2YfA— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 11, 2020