اسلام آباد: سابق وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے نواز شریف کی نااہلی ختم ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کے فیصلے پر گزشتہ روز دئیے گئے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پارلیمان کے بنائے ہوئے قانون کی حوصلہ افزائی پر خوشی ہورہی ہے۔
الفاظ درد بیان کرسکتے تو کتنے ہی استعمال کرلیتی۔کنول شوذب کا والد کی برسی پر بیان
سابق وزیرِقانون نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قانون سازی کرنے کو پارلیمنٹ کا اختیار قرار دینے والی بات کا احاطہ کیا۔ سپریم کورٹ نے قانون برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا، اپیل کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی مختلف رہا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نواز شریف کے معاملے پر اپیل کی اتنی اہمیت نہیں۔ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعدتاحال وہ رائج ہے اور معاملے کو تاحالد چیلنج نہیں کیا گیا۔ نواز شریف کی نااہلی سپریم کورٹ آبزرویشن کے بعد ختم ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں نااہلی کے حوالے سے ترمیم کے بعد نواز شریف اہل ہوچکے ہیں جبکہ نیب کے متعلق جو نواز شریف کے کیسز ہیں، جب نواز شریف وطن واپس آئیں گے تو انہیں میرٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔