اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سینئر بیوروکریٹ میجر (ر) اعظم سلیمان کوچیف سیکریٹری پنجاب کے عہدے سے ہٹاکر کوسیکریٹری داخلہ ڈویژن مقرر کردیاہے۔
اعظم سلیمان کا تبادلہ اور چیف سیکریٹری پنجاب کے عہدے پر تعینات ہونے سے قبل داخلہ ڈویژن میں بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے یوسف نسیم کھوکھر کی جگہ لی ہے جن کوسیکریٹری تجارت تعینات کیا گیا ہے۔
اعظم سلیمان نے نومبر 2019 میں چیف سیکریٹری پنجاب کی ذمہ داری سنبھالی ہے اور صرف پانچ مہینوں تک اس پوزیشن پر خدمات انجام دیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی درخواست پر وفاقی حکومت نے جواد رفیق ملک کو اعظم سلیمان کی جگہ پنجاب کا نیا چیف سیکریٹری مقرر کیا۔
وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے مابین ہونے والی ملاقات میں جواد رفیق کے نام کو حتمی شکل دی گئی۔ وہ پنجاب منتقل ہونے سے قبل وفاقی مواصلات کے سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
مزید پڑھیں: آئی جی سندھ کلیم امام کا تبادلہ، تحریک انصاف کاعدالت جانے کا اعلان