مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت اپوزیشن کی اے پی سی، شہباز، بلاول کی عدم شرکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maulana fazl azadi march
مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت اپوزیشن کی اے پی سی ،شہباز،بلاول کی عدم شرکت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیرز کانفرنس جاری ہے تاہم مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی قیادت نے اے پی سی میں شرکت نہیں کی۔

اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ اور دھرنے کا آج پانچواں روز ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر جے یو آئی کی آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے جس میں حکومت کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے۔

کُل جماعتی کانفرس میں 9 میں سے 5 سیاسی جماعتوں کےسربراہان شریک نہیں ہوئے ہیں، جن میں مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، نیشنل پارٹی، جمعیت اہلحدیت کی قیادت شامل ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کمر میں تکلیف کے باعث کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے، ، ن لیگ کے وفد کی سربراہی سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کررہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔وزیر اعظم عمران خان کا دو ٹوک مؤقف

بلاول بھٹو زرداری بھی جنوبی پنجاب کے دورے کے باعث اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے راجا پرویز اشرف، نیئر بخاری، نوید قمر اور فرحت اللہ بابر اے پی سی میں شریک ہیں۔

ان کے علاوہ میاں افتخار، زاہد خان، میر کبیر شاہی، محمود خان اچکزئی ، افتاب شیر پاو اور عثمان کاکڑ بھی اجلاس میں شریک ہیں، اے پی سی میں جے یو آئی نے اپوزیشن سمیت حکومتی اتحادی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی تھی۔

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے دوران آزادی مارچ پر مشاورت،مطالبات کی منظوری اور اپوزیشن جماعتوں کے موقف پر فیصلہ کن لائحہ عمل پر غور ہوگا،آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ( ن) اپنے پارٹی اجلاس میں طے ہونے والوں فیصلوں سے مولانا فضل الرحمٰن کو آگاہ بھی کرے گی۔

ترجمان مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اے پی سی کے بعد کوئی میڈیا ٹاک یا پریس کانفرنس نہیں ہو گی بلکہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کے جلسے میں اے پی سی کے فیصلوں کا اعلان کریں گے۔

Related Posts