آیشمان کھرانا نئی فلم ایکشن ہیرو میں اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آیشمان کھرانا نئی فلم ایکشن ہیرو میں اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار
آیشمان کھرانا نئی فلم ایکشن ہیرو میں اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار

بالی ووڈ اداکار آیشمان کھرانا اپنی نئی فلم ایکشن ہیرو میں اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار ہیں جس کیلئے آنند رائے اور بھوشن کمار فلمسازی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

اندھا دھند، ڈریم گرل، شبھ منگل زیادہ ساودھان اور بالا سمیت متعدد بھارتی فلموں میں اداکاری سے مداحوں کا دل جیتنے والے آیشمان کھرانا کا کہنا ہے کہ آنند رائے اور میں ایک بار پھر نئی فلم میں ساتھ کام کریں گے جبکہ شبھ منگل سیریز میں بھی ہم ساتھ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گلوکار فلک شبیر کی ننھی بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

یاسر حسین نے اپنی نئی فلم پیچھے تو دیکھو کا پوسٹر شیئر کردیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آیشمان کھرانا نے کہا کہ دقت بس ایک ہی ہے کہ مجھے لڑنے کی ایکٹنگ تو آتی ہے، لڑنا نہیں آتا۔ آنند رائے اور بھوشن کمار کے ہمراہ نئی فلم ایکشن ہیرو کیلئے تیار ہوں جومیرے لیے ایک خاص فلم ہوگی۔ 

خیال رہے کہ ایکشن ہیرو کا کردار آیشمان کھرانا کیلئے نیا نہیں۔ آیشمان کھرانا نے اپنی فلم آرٹیکل 15 میں پہلی بار پولیس افسر کا کردار ادا کیا جس کیلئے متعدد پولیس افسران سے ملاقاتیں کیں اور ان سے قانون نافذ کرنے والوں جیسا برتاؤ اور انداز سیکھا۔

آیشمان کھرانا کے کردارکا موازنہ زنجیر میں امیتابھ بچن کے رول سے کرتے ہوئے فلم کے ہدایتکار کا 2 سال قبل کہنا تھا کہ رنویر سنگھ، سلمان خان اور انیل کپور بھی پولیس افسر کا کردار ادا کرچکے لیکن آیشمان کا کردار حقیقی پولیس افسر کے کافی قریب ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2022 میں آیشمان کی نئی فلم ایکشن ہیرو ماضی کی فلموں سے الگ ہوگی کیونکہ اس کا بجٹ بڑا اور ایکشن بھی بھرپور ہوگا۔ قبل ازیں آیشمان کھرانا کبھی ایسی فلم میں نظر انہیں آئے۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ امریکا میں ہوگی۔ 

 

Related Posts