ایمن سلیم کی شادی اور ولیمے کی خوبصورت تصاویر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن سلیم کی شادی اور ولیمے کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔

کامران ملک سے اداکارہ ایمن سلیم نے دسمبر کے آخری ہفتے میں نکاح کیا تھا جس کی خوشخبری انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو انسٹاگرام کے ذریعے سنائی تھی۔

ایمن نے اپنے شوہر کامران ملک کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ‘الحمد اللہ’ لکھا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

اداکارہ ایمن سلیم کے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں انہوں نے سفید رنگ کا عروسی جوڑا پہنا ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Omayr Waqar (@omayrwaqar)

اداکارہ کا یہ عروسی جوڑا بھارت کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ ہے جسے اداکارہ کے مداح بھی پسند کررہے ہیں اور ان کے خوبصورت لُک کی تعریف کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایمن سلیم سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں اور اداکارہ نے ڈرامہ ‘چپکے چپکے’ سے انڈسٹری میں ڈیبیو کیا جس میں ان کے میشی کے کردار کو خوب پذیرائی ملی۔

Related Posts