عائزہ خان نے ایشوریا رائے کے گانے پر ویڈیو بنا کرشیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عائزہ خان نے ایشوریا رائے کے گانے پر ویڈیو بنا کرشیئر کردی
عائزہ خان نے ایشوریا رائے کے گانے پر ویڈیو بنا کرشیئر کردی

کراچی:معروف اداکارہ عائزہ خان نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کے مشہور گانے پر ویڈیو بنا دی ہے جسے اْن کے چاہنے والوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

عائزہ خان جن کے انسٹا گرام پر 9.5 ملین فالوورز ہیں، انہوں نے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سیڑھیوں پر بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔

عائزہ خان نے ویڈیو میں خوبصورت لباس، میک اپ اور جیولری پہنی ہوئی ہے۔عائزہ خان نے ایشوریا رائے پر فلمائے گئے مشہور بھارتی گانے ’سلسلہ یہ چاہت کا‘ پر مختصر سی ویڈیو بنائی ہے۔

عائزہ خان نے ایشوریا رائے کے گانے پر ویڈیو بنادیعائزہ خان نے ایشوریا رائے کے گانے پر ویڈیو بنادی

اس ویڈیو کو انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا ہے جسے پسند کیا جارہا ہے، عائزہ خان کی جانب سے یہ ویڈیو مشہورِ زمانہ فلم ’دیوداس‘ کے 19سال مکمل ہونے پر بنائی گئی ہے۔

عائزہ خان کی بیٹی کی 6 سال کی ہوگئی

دوسری جانب عائزہ خان کی بیٹی کی 6 سال کی ہوگئی۔عائزہ خان کی جانب سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بیٹی حورین کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ اْن کی بیٹی 6 سال کی ہو گئی ہے۔

عائزہ خان نے ا پنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ دیتے ہوئے حیرانی کا ظہار کیا ہے، انہوں لکھا ہے کہ وقت کتنا جلدی گزرتا ہے۔عائزہ خان کی جانب سے اپنے انسٹا اسٹوری پر حورین کی سالگرہ سے متعلق متعدد سٹوریز بھی شیئر کی گئی ہیں۔

عائزہ خان نے حورین کی سالگرہ کیسے منائی اس سے متعلق تو انہوں نے تا حال کوئی پوسٹ مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کی ہے مگر شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے حورین کو عائزہ خان کی پوسٹ پر ہی خوب مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔

Related Posts