اداکارہ عائزہ خان کی مداحوں کو اپنا نیا ڈرامہ ”تھوڑا سا حق“ دیکھنے کی دعوت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ عائزہ خان کی مداحوں کو اپنا نیا ڈرامہ ”تھوڑا سا حق“ دیکھنے کی دعوت
اداکارہ عائزہ خان کی مداحوں کو اپنا نیا ڈرامہ ”تھوڑا سا حق“ دیکھنے کی دعوت

ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عائزہ خان نے مداحوں کو اپنا نیا ڈرامہ تھوڑا سا حق دیکھنے کی دعوت دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ کے اہم پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ”میرے پاس تم ہو“ کی اداکارہ عائزہ خان نے مداحوں کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اداکارہ عائزہ خان کی شیئر کی گئی تصویر کو اب تک مداحوں کی طرف سے 42 ہزار سے زائد لائیکس موصول ہوچکے ہیں جبکہ تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ عائزہ خان نے مداحوں سے درخواست کی کہ میرا آج رات نشر ہونے والا ڈرامہ ”تھوڑا سا حق“ دیکھیں۔

عائزہ خان کی شیئر کی گئی تصویر میں انہوں نے مداحوں کو ڈرامے کی دعوت دینے کے لیے ایک دلچسپ انداز اختیار کیا ہے جس میں وہ مسکراتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ ان کا ڈرامہ ”تھوڑا سا حق“ بھی مداحوں کی ایک بڑی تعداد شوق سے دیکھ رہی ہے۔ 

https://www.instagram.com/p/CAHdr0mgGaz/

Related Posts