عائشہ عمر نے شوبز سے وابستہ جوڑوں میں شرح طلاق کے اضافے کی وجہ بتادی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے شوبز سے وابستہ جوڑوں میں شرح طلاق کے اضافے کی وجہ بتادی۔

حال ہی میں عائشہ عمر نے کرن ملک کے ہمراہ ایک ٹی وی شو میں شرکت کی، جس میں انہوں نے شوبز کے متعدد مسائل سمیت شرح طلاق کے حالیہ اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

عائشہ عمر اور اداکارہ کرن ملک کا کہنا تھا کہ لوگوں میں عدم برداشت کی وجہ سے طلاق کی شرح بڑھ رہی ہے۔کرن ملک نے کہا کہ طلاق کے پیچھے ہر کسی کی اپنی کہانی ہو تی ہے لیکن میرے خیال میں لوگوں میں صبر کی کمی آ چکی ہے اور وہ بہت انا پرست ہو چکے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ آج کل ہر کوئی صرف خود کو صحیح سمجھتا ہے صرف انہی کا نقطہ نظر درست ہے۔ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ شادی کو نبھانے میں دونوں طرف سے کوشش لازمی ہونی چاہیے۔

عائشہ عمر کے مطابق وہ ساتھی اداکارہ کی بات سے اتفاق کرتی ہیں ان کا ماننا ہے کہ اب لوگوں میں زیادہ آگہی آچکی ہے اور پہلے جن باتوں کو نظرانداز کر دیا جاتا تھا اب ایسی باتوں پر سخت ردعمل آتا ہے۔ جس کی وجہ سے طلاق کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے دو سالوں میں پاکستان شوبز کے کئی جوڑوں نے راہیں جُدا کر لی ہیں۔

Related Posts