پاکستان کی نامور اداکارہ عائشہ عمرہفتے کواپنی 39ویں سالگرہ منائیں گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور :اداکارہ عائشہ عمرہفتہ کو اپنی 39ویں سالگرہ منائیں گی ۔ فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ عائشہ عمر اپنی زندگی کی 39ویں سالگرہ کا کیک 12اکتوبر کوکراچی میں کاٹیں گی ۔

عائشہ عمر 1980کو لاہور میں پیدا ہوئیں ،ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی اوربعد ازاں نیشنل کالج آف آرٹس سے فائن آرٹس میں ماسٹر بھی کیا ۔

انہوں نے گلوکاری کے ساتھ ٹی وی ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے اورسٹ کام بلبلے میں ان کا کردار خوبصورت پورے پاکستان میں مقبول ہوا اوران کی بہترین کارکردگی کی بناء پر ان کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نواز ا جا چکا ہے ۔

Related Posts