ہراسگی کیس، عائشہ کے اہلخانہ کے متضادبیانات، 1ملزم کی ضمانت منظور،71سالہ بزرگ رہا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہراسگی کیس، عائشہ کے اہلخانہ کے متضادبیانات، 1ملزم کی ضمانت منظور،71سالہ بزرگ رہا
ہراسگی کیس، عائشہ کے اہلخانہ کے متضادبیانات، 1ملزم کی ضمانت منظور،71سالہ بزرگ رہا

لاہور: ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کے اہلِ خانہ کے متضاد بیانات سے مینارِ پاکستان ہراسگی کیس پیچیدہ ہوگیا، عدالت 1 ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے جبکہ پولیس نے 71 سالہ بزرگ کو بھی ملزم سمجھ کر گرفتار کیا جنہیں بعد ازاں رہائی دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مینارِ پاکستان پر 14 اگست کو ہونے والے ہراسگی کے واقعے کے بعد ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کے اہلِ خانہ کے متضاد بیانات سامنے آئے۔ ہراسگی سے متاثرہ خاتون کے قریبی دوست منظرِ عام سے غائب ہوگئے ہیں۔

عائشہ اکرم کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کردیا جن کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کبھی گھر سے باہر نہیں نکلی جو 14 اگست کے روز ڈیوٹی سے واپسی پر مینارِ پاکستان کی طرف گئی تھی، ساتھی ٹک ٹاکر ریمبو کے متعلق سوال پر بھی ٹال مٹول کی گئی۔

اہلِ خانہ سے جب ریمبو کے متعلق سوالات کیے گئے تو انہوں نے پہلے اسے عائشہ اکرم کا رشتہ دار اور بعد ازاں دوست قرار دیا جو ہراسگی کا شکار خاتون کے گھر پر قیام پذیر ہے۔ 14 اگست کے روز بھی دونوں ایک ساتھ پائے گئے۔

پولیس نے ریمبو کو شاملِ تفتیش کر لیا ہے جبکہ ملزمان نے گرفتاری سے بچ نکلنے کیلئے منظرِ عام پر آنا شروع کردیا۔ لاہور کی مقامی عدالت میں ایک نامزد ملزم نے شاملِ تفتیش ہونے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی۔

عدالت نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو 3 ستمبر تک ملزم کو حراست میں لینے سے روک دیا۔ پولیس نے دست درازی کے الزام میں 71 سالہ بزرگ شہری کو بھی ہجوم کا حصہ سمجھتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

سی آئی اے پولیس نے لاہور کے علاقے شاہدرہ سے 71 سالہ وزیر خان کو گرفتار کیا جسے کوتوالی منتقل کیا گیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری کو چھوڑ دیا گیا جبکہ واقعے میں گرفتار درجنوں ملزمان سے تاحال تفتیش جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سابقہ شوہر پر تیزاب پھینکے والی ملزمہ گرفتار، مزید تفتیش جاری

Related Posts