اسلام آباد: آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلنبرگ 4روزہ دورے کیلئے آج پاکستان پہنچیں گے جنہیں پاکستان آمد کی دعوت ہم منصب شاہ محمود قریشی نے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر ان کے آسٹرین ہم منصب الیگزینڈر شلنبرگ تجارتی وفد کے ہمراہ آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ پاکستان اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ میں وفود کی سطح پر ملاقات اور تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
تحریکِ عدم اعتماد، اپوزیشن کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں۔وزیر خارجہ