آسٹریلوی فاسٹ بائولر پیٹر سڈل کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Australian Fast Bowler

سڈنی: آسٹریلوی فاسٹ بائولر پیٹر سڈل نے فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

پیٹر سڈل نیوزی لینڈ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے 13 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں، انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں کو اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

فاسٹ بالر نے اعلان کیا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائر ہو رہے ہیں لیکن جب تک فٹنس برقرار رہی وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:گیس لوڈشیڈنگ کا پہلا نتیجہ سامنے آگیا،ناشتہ تیار نہ کرنے پر شوہرنے بیوی کو طلاق دے دی

پیٹر سڈل نے 2008 میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو آئوٹ کرکے پہلی وکٹ حاصل کی تھی۔سڈل نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 221 وکٹیں حاصل کیں۔

22 ایک روزہ میچوں اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آسڑیلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ فاسٹ بولر کو کیریئر میں ہیٹ ٹرک کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے، انہوں نے 26 ویں سالگرہ کے موقع پر ایشیز ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کی تھی۔

Related Posts