میلبرن ٹیسٹ میں پاکستان کو 79رنز سے شکست، آسٹریلیا سیریز جیت گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میلبرن ٹیسٹ میں پاکستان کو 79رنز سے شکست، آسٹریلیا سیریز جیت گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میلبرن ٹیسٹ میں پاکستان کو 79رنز سے شکست دے کر آسٹریلیا نے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2 میچز سے جیت اپنے نام کر لی ہے۔ تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو وائٹ واش سے بچنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بولرز کی شاندار کارکردگی سے آسٹریلیا کے خلاف میچ کو اپنے حق میں کرنے والی قومی ٹیم کے بیٹرز بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ آسٹریلین بولرز نے میچ کا پانسا پلٹ دیا۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQ1MTIsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDUxMiAtINiz2YbahtmI2LHbjNmGINm524zYs9m5INmF24zauiDYrNmG2YjYqNuMINin2YHYsduM2YLbgSDZhtuSINio2r7Yp9ix2Kog2qnZiCDYtNqp2LPYqiDYr9uM2K/bjCIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODQ1MTMsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTIvc291dGgtYWZyaWNhLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYs9mG2obZiNix24zZhiDZuduM2LPZuSDZhduM2rog2KzZhtmI2KjbjCDYp9mB2LHbjNmC24Eg2YbbkiDYqNq+2KfYsdiqINqp2Ygg2LTaqdiz2Kog2K/bjNiv24wiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2LPZhtqG2YjYsduM2YYg2bnbjNiz2bkg2YXbjNq6INio2r7Yp9ix2KrbjCDYqNuM2bnZhtqvINmE2KfYptmGINio2LHbjCDYt9ix2K0g2YHZhNin2b7YjCDYrNmG2YjYqNuMINin2YHYsduM2YLbgSDaqduSINiu2YTYp9mBINiz24zYsduM2LIg2qnbkiDZvtuB2YTbkiDZhdmC2KfYqNmE25Ig2YXbjNq6INin2YbZhtqv2LIg2qnbjCDYtNqp2LPYqiDaqdinINiz2KfZhdmG2Kcg2qnYsdmG2Kcg2b7akdin25QiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

اپنی دوسری اننگز میں میزبان ٹیم آسٹریلیا 262 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو دوسری اننگز میں 317رنز کا ہدف ملا جس کا انداز بہتر رہا تاہم مڈل آرڈر اور بعد میں آنے والے کھلاڑی کریز پر جم کر نہ کھیل سکے۔

اوپنر عبداللہ شفیق 8 کے مجموعی اسکور پر محض 4رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 49 کے مجموعی اسکور پر امام الحق بھی 12رنز بنانے کے بعد پیٹ کمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ کپتان شان مسعود نے 60رنز بنائے۔

شان مسعود 110 کے مجموعی اسکور پر پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم نے 41رنز کی اننگز کھیلی اور 146 کے مجموعی اسکور پر  جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

سعود شکیل نے 24 رنز بنائے اور 162 کے مجموعی اسکور پر مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 35رنز بنائے اور پیٹ کمنز کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

سلمان علی آغا نے 50رنز بنائے اور مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز نے سب سے زیادہ 5 جبکہ مچل اسٹارک نے 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عامر جمال، شاہین آفریدی اور میر حمزہ 0 پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

Related Posts