ایڈیلیڈ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ڈے نائٹ ٹیسٹ میں بھی پاکستانی باؤلرز بے بسی کی تصویربنے نظر آئے ، آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین کی شاندارسنچریوں کی بدولت ایک وکٹ کے نقصان پر388رنز بنا لئے۔
ٹیسٹ کے پہلے دن واحد بلے باز جو پاکستانی باؤلر کا نشانہ بنے وہ جو برنس تھے جنہوں نے آسٹریلیا کے اسکور میں صرف چار رنز کا اضافہ کیا۔ ان کی وکٹ شاہین آفریدی نے حاصل کی۔ وہ وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے،شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ کوئی بھی باؤلرز وکٹ نہ لے سکا۔
پہلے دن کا کھیل اختتام پذیر ہوا تو اس وقت آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 166 رنز بنا چکے تھے جب کہ مارنس لبوشین نے 126 رنزاپنے ریکارڈ میں جوڑ لیے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 294 رنز کی شاندار شراکت قائم تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دو ٹیسٹ میچز کیلئے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا