نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کے دوران آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 228کے مجموعی اسکور پر گر گئی ہے۔کینگروز کے اوپنرز نے انتہائی جارحانہ بیٹنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے اپنی ٹیم کو انتہائی جارحانہ آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ کیلئے 175رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا جس کے بعد ڈیوڈ وارنر 81رنز بنا کر بیسویں اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
ڈیوڈ وارنر کا کیچ کیوی بولر گلن فلپس نے اپنی ہی گیند پر پکڑ لیا جبکہ آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 200 کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپنر ٹریوس ہیڈ شاندار سنچری اسکور کرنے کے بعد چوبیسویں اوور کی دوسری گیند پر گلن فلپس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے دی
ٹریوس ہیڈ نے 67گیندوں پر 109رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی بیٹنگ سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ کینگروز کی شاندار بیٹنگ کے باعث آسٹریلیا ایک بڑا ہدف دینے کی پوزیشن میں ہے۔
آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 228کے مجموعی اسکور پر گری جب اسٹیو اسمتھ 17 گیندوں پر 18رنز بنانے کے بعد گلن فلپس کی بیند پر ٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 32اوورز کی تکمیل پر آسٹریلیا نے 3 وکٹس کے نقصان پر 240رنز بنا لیے۔