کراچی ٹیسٹ، کینگروز نے شاہینوں کو اسپن کے جال میں پھنسانے کی تیاری کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Australia look to second spinner after Rawalpindi test

کراچی: قادربینو سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں کینگروز نے شاہینوں کو اسپن کے جال میں پھنسانے کی تیاری کرلی، آسٹریلوی ٹیم دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عبدالماجد بھٹی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا دو اسپنرز کے ساتھ اترے گا، میچ کیلئے الیون بنالی ہے، مچل سویپسن، جوش ہیزل ووڈ کی جگہ کل ڈیبیو کریں گے، پچ اسپنرز کو مدد دے گی،امید ہے کراچی کے وکٹ پر اسپنرز کو سپورٹ ملے گی، پیٹ کمنز، پاکستان ٹیم میں حسن علی اور فہیم اشرف کی شمولیت کا امکان ہے۔

 

اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کراچی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے حکمت عملی میں تبدیلی کا اشارہ دیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بقیہ ٹیسٹ میچز کے لیے بہترین حکمت عملی یہ ہے کہ دو اسپنرز کو شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر چہ کراچی کی پچ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن اب آگے بڑھنے کا بہترین طریقہ باقی سیریز میں اسپنرز کو شامل کرنا ہے تاہم پچ دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا کہ کن دو اسپنرز کو ٹیم میں شامل کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی نے بھی راولپنڈی کی پچ کو اوسط سے کم درجہ قراردیدیا

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ پنڈی اسٹیڈیم کی وہ روایتی پچ نہیں تھی جس کے بارے میں ہم نے جانا اور دیکھا تھا، یہ وہ پچ نہیں تھی جس کے بارے میں پنڈی اسٹیڈیم مشہور ہے، ایسی پچز جن پر بولرز کے لیے کچھ نہ ہو ان پر میچ ڈرا ہونے کا ہی امکان ہوتا ہے۔

آسٹریلوی کپتان نے پنڈی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی تعریف بھی کی۔ خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 12 مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا۔

Related Posts