کراچی:سول ایوی ایشن میں اربوں روپے کے گھپلے، آڈٹ رپورٹ نے کھاتے کھول دیئے، ادارے میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف، رپورٹ جاری کردی گئی۔
آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے سول ایوی ایشن کے حوالے سے مالی سال 2020-2019کے حسابات کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں سول ایوی ایشن کے 53 آڈٹ پیرا شامل ہیں۔
آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں سول ایوی ایشن میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کااحاطہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سی اے اے کو متعدد یاد دہانیوں کے باوجود ڈپارٹمینٹل آڈٹ کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں:
جعلی لائسنس کا معاملہ، سول ایوی ایشن کے 5 افسران اور ایک پائلٹ زیر حراست
مشتبہ لائسنسز کی تصدیق جاری، سول ایوی ایشن نے 15 مزید پائلٹس کو معطل کردیا