وزیراعظم کے دفاع کیلئے عالمی سازش کا نام لینا مضحکہ خیز ہے۔عطاء اللہ تارڑ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٓمفت خوری ختم، پنجاب کے وزراء بھی ذاتی خرچ پر پٹرول خریدیں گے
مفت خوری ختم، پنجاب کے وزراء بھی ذاتی خرچ پر پٹرول خریدیں گے

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے دفاع کیلئے عالمی سازش کا نام لینا مضحکہ خیز عمل ہے۔عمران خان کے دفاع کیلئے کچھ باقی نہیں بچا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل مسلم لیگ (ن) عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس عمران خان کے دفاع کیلئے کچھ نہیں بچا، وہ ان کے خلاف عالمی سازش کے مضحکہ خیز تصور کا سہارا لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شہباز شریف کی ایمان داری کی گواہی نیب کے گواہ دے رہے ہیں، مریم اورنگزیب

ٹوئٹر پیغام میں ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ ماننا ہوگا کہ عمران خان بری طرح ناکام اور وسیع پیمانے پر عوامی حمایت سے محروم ہوچکے ہیں۔ حکومت کی نااہلی اور بدعنوانی کے پیچھے کوئی بین الاقوامی طاقت نہیں ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ن لیگی ترجمان نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں بری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کے ثبوتوں کے صندوق اور ٹرک شہباز شریف کے حق میں گواہی دے رہے ہیں۔

آج سے 2 روز قبل ن لیگی ترجمان اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا کرم ہے کہ آج نیب کے اپنے گواہ شہباز شریف کی بے گناہی کی گواہی دے رہے۔شہباز شریف کی ایمان داری کی گواہی نیب کے گواہ دے رہے ہیں۔

Related Posts