شہباز شریف کی ایمان داری کی گواہی نیب کے گواہ دے رہے ہیں، مریم اورنگزیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maryam aurangzeb
شہباز شریف کی ایمان داری کی گواہی نیب کے گواہ دے رہے ہیں، مریم اورنگزیب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں بری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب کے ثبوتوں کے صندوق اور ٹرک شہباز شریف کے حق میں گواہی دے رہے ہیں۔ بدترین سیاسی انتقام عمرانی پراپیگنڈے کے منہ پر ایک اور زوردار طمانچہ ہے۔

مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا کرم ہے کہ آج نیب کے اپنے گواہ شہباز شریف کی بے گناہی کی گواہی دے رہے۔شہباز شریف کی ایمان داری کی گواہی نیب کے گواہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کی چوری، کرپشن، غیرقانونی غیرملکی فنڈنگ کی گواہی سٹیٹ بینک کا ریکارڈ دے رہے ہیں۔آج قانون، عوام اور ضمیر کی عدالت میں شہباز شریف سرخرو اور عمران صاحب مجرم بن کر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرائے کے ترجمان سن لیں نیب گواہ نے گواہی دی کہ جن کمپنیوں کا ریکارڈ پیش کیا شہبازشریف ان کمپنیوں کے اسپانسر نہیں رہے۔

نیب گواہ نے گواہی دی کہ ان کمپنیوں کے خلاف کبھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی،عمران صاحب پورا پاکستان آپ کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کی گواہی دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کی رمضان شوگر مل کیس میں بریت کی درخواست

نیب گواہ نے تصدیق کی کہ جو ریکارڈ پیش کیا اس کے مطابق شہباز شریف نے کمپنیوں سے کوئی فوائد نہیں لئے،ریکارڈ کے مطابق تمام کمپنیاں قانون کے مطابق تھیں۔

Related Posts