مالی : مالی میں دہشتگردوں نے آرمی بیس اور مسافر بردار کشتی پر دو مختلف حملوں میں 64 افراد کو قتل کردیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں دریائے نائیجر پر سفر کرتی کشتی پر سوار 49 شہری جبکہ گاؤ ریجن کے بورم سرکل میں قائم آرمی بیس پر حملے میں 15 فوجی ہلاک ہوئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی میں 50 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
مودی کی بوکھلاہٹ، 5روزہ پارلیمنٹ اجلاس کا ایجنڈا غائب
مالی میں پیش آنے والے دہشت گردی کے دونوں واقعات کی ذمہ داری القاعدہ سے منسلک ایک گروہ نے قبول کر لی ہے۔
دہشتگرد حملے میں شہریوں اور فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر حکومت نے ملک بھر میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیاہے۔