رحیم یار خان، بھونگ میں مندر پر مشتعل افراد کا حملہ، پولیس اور رینجرز طلب

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رحیم یار خان، بھونگ میں مندر پر مشتعل افراد کا حملہ، پولیس اور رینجرز طلب
رحیم یار خان، بھونگ میں مندر پر مشتعل افراد کا حملہ، پولیس اور رینجرز طلب

پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے مشہورومعروف علاقے بھونگ شریف میں ہندو برادری کے مندر پر مشتعل افراد نے حملہ کردیا جس کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھونگ میں مشتعل افراد نے مندر پر حملہ کرکے شدید توڑ پھوڑ کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ درجنوں افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں کا استعمال کرکے مندر کی کھڑکیاں، دروازے اور مورتیاں توڑ ڈالیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کو پولیس نے آگاہ کیا کہ مندر پر مشتعل افراد کے حملے کے بعد فوری طور پر کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا تاہم ڈی پی او رحیم یار خان اسد سرفراز کا کہنا تھا کہ تحصیل صادق آباد میں واقع بھونگ شریف میں پولیس نے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

ڈی پی او رحیم یار خان نے مزید کہا کہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے جس کے بعد امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگئی۔ مکینوں کی حفاظت ہر قیمت پر ممکن بنائیں گے۔ مذکورہ مندر کے گرد ہندو برادری کے 80 مکانات موجود ہیں تاہم زیادہ تر مسلمان آباد ہیں۔

حکام کے مطابق بھونگ شریف میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ رکنِ قومی اسمبلی رمیش کمار کا کہنا ہے کہ 4 اپریل کو دن 12 بجے کے وقت مندر کے قریب حالات کشیدہ ہوئے۔ ایک جیولر نے فیس بک پر پوسٹ کر کے اشتعال پھیلایا جس میں مسلمان اور ہندوؤں کو ساتھ کھانا کھانے سے روکا گیا۔

رکنِ قومی اسمبلی رمیش کمار نے بتایا کہ پوسٹ منظرِ عام پر آنے کے بعد جھگڑا شروع ہوا اور کچے کے علاقے سے شرپسند عناصر نے فساد پھیلانا شروع کردیا۔ پولیس کے مطابق مقامی مندر میں توڑ پھوڑ کرنے والے افراد مقامی تھے جنہوں نے پولیس پر بھی پتھراؤ کیا، ذمہ دار افراد کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

  یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں آتشزدگی، بھاری نقصان کا خدشہ

Related Posts