کینبرا: آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ میں مسلح ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد لقمہ اجل بن گئے۔
آسڑیلوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں گنوائیں۔ پولیس اہلکاروں کا قتل دل دہلا دینے والا سانحہ ہے۔پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں شامل دو نوجوان افسران کو کوئنز لینڈ کی دیہی جائیداد پر گھات لگا کر مارا گیا۔
کوئنز لینڈ پولیس نے کہا کہ کانسٹیبل میتھیو آرنلڈ اور کانسٹیبل ریچل میکرو کو ویسٹرن ڈانس، ویامبیلا میں ڈیوٹی کے دوران گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔
چار پولیس افسران پر اس وقت گولیاں برسائی گئیں جب وہ برسبین سے تقریبا 300 کلومیٹر مغرب میں ایک لاپتہ شخص کی اطلاع پر پراپرٹی میں چھان بین کیلئے داخل ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ کانسٹیبل رینڈل کرک گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ کانسٹیبل کیلی برو کو احتیاطا ہسپتال لے جایا گیا اور معائنے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 16سالہ لڑکی شہید
افسران نیو ساتھ ویلز میں ایک سابق سکول پرنسپل نتھانیل ٹرین کی گمشدگی کی تحقیقات کر رہے تھے جنہیں آخری بار گزشتہ سال دسمبر میں ڈبو میں دیکھا گیا تھا۔ وہ اس وقت تک لوگوں سے رابطے میں تھے، لیکن حالیہ دنوں میں یہ رابطہ منقطع ہوگیا۔