سعودی عرب نے تیل کی تنصیبات پر حوثی باغیوں کے حملے کی تصدیق کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب نے تیل کی تنصیبات پر حوثی باغیوں کے حملے کی تصدیق کردی
سعودی عرب نے تیل کی تنصیبات پر حوثی باغیوں کے حملے کی تصدیق کردی

ریاض: سلطنتِ سعوی عرب میں تیل تنصیبات پر حوثی باغیوں نے ڈرونز اور میزائلز کے ذریعے حملے کیے جن کی سعودی حکام نے تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی مشرقی بندرگاہ پر قائم تیل تنصیبات کے نزدیک میزائلز اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے حملے کیے جن کا سعودی اتحادی فوج نے بھرپور جواب دیا۔

وزارتِ توانائی کی جانب سے حوثی باغیوں کے حملے کی تصدیق کی گئی جبکہ واقعے کی تفصیلات یا کوئی جانی و مالی نقصان بیان نہیں کیا گیا۔ قبل ازیں سعودی اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں کا جواب دینے سے متعلق بیان جاری کیا تھا۔

سعودی اتحادی فورسز کے بیان کے مطابق حوثی باغیوں نے ڈرون سے آئل تنصیبات کے قریب حملہ کیا، بعد ازاں فورسز نے یمن میں حوثی باغیوں اور جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔

میڈیا ذرائع کاکہنا ہے کہ اتوار کی صبح کو حوثی ملیشیاء کی جانب سے سعودی عرب کی طرف بارود سے بھرپور 12 ڈرونز حملہ کرنے کی غرض سے بھیجے گئے تاہم یہ حملہ ناکام رہا۔ فورسز نے کوئی بھی نقصان ہونے سے قبل ڈرونز تباہ کردئیے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں 10لاکھ شہریوں کو کوروناویکسین لگا دی گئی

Related Posts