ہونا تھا پیار، لیڈز میں عاطف اسلم کی گیت پر پرفارمنس کی ویڈیو وائرل

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار عاطف اسلم نے لیڈز میں اپنے گیت ہونا تھا پیار پر شاندار پرفارمنس دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں عاطف اسلم نے لیڈز میں اپنے مداحوں کا گیت کی پرفارمنس کے دوران ساتھ دینے کیلئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آواز معمول سے زیادہ بلند رہی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں مسلمانوں سے نفرت فیشن ہے۔نصیر الدین شاہ

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی عاطف اسلم کی ویڈیو کو صرف 6 سے 7 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 72 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے پسندیدگی کی سند عطا کردی۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ لیڈز میں براہِ راست عاطف اسلم کو گاتے ہوئے دیکھنا ایک حیران کن تجربہ تھا، تاہم عاطف اسلم کے کچھ مداحوں نے شکایت کی لیڈز میں گلوکار کی تصویر کو بڑی اسکرینز پر دکھانا چاہئے تھا، جو نہیں کیا گیا۔

مداحوں نے کہا کہ ہم نے آپ کی خوبصورت آواز سنی، اسٹیج پر آپ کو پرفارم کرتے دیکھا، لیکن آرگنائزرز نے برا کیا، اس لیے ہم انہیں فیڈ بیک دیں گے۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت سے تعلق رکھنے والے مداحوں نے بھی عاطف اسلم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Posts