کراچی : کیماڑی کے علاقے میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

karachi gas
karachi gas

کراچی: کیماڑی کے علاقے میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 300 کے قریب پہنچ چکی ہے، تاہم اب تک گیس کے اخراج کے مقام کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

کیماڑی میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں مبینہ زہریلی گیس سے اب تک 14 افراد جاں بحق ہوچکے جبکہ 300 سے زائد افراد متاثر ہیں ، اب تک ضیاء الدین میں 9 سول اسپتال اور کتیانہ اسپتال میں 2،2 اور برہانی اسپتال میں ایک موت رپورٹ ہوئی۔

کراچی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف زہریلی گیس یا کیمیکل پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے، کیماڑی میں علاقہ مکینوں نے گیس پھیلنے کے واقعے کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اور ٹرکوں کنٹینروں کی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) حکام کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین کے مطابق کے پی ٹی حکام کی غفلت کی وجہ سے کسی کنٹینر سے زہریلی گیس خارج ہورہی ہے۔

دوسری جانب کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ گیس کا اخراج بندرگاہ یا وہاں موجود کسی کنٹینر سے نہیں ہوا، اطلاعات کے مطابق جان لیوا زہریلے کیمیکل سے آلودہ ہوا کیماڑی سے نکل کر کھارادراور رنچھوڑ لائن تک جاپہنچی ہے۔

مزید پڑھیں: زہریلی گیس کیماڑی سے کھارادر اور رنچھوڑ لائن تک پہنچ گئی، 7 افراد جاں بحق

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کر لی، وزیر اعلیٰ سندھ کا متاثرہ افراد کا بہترین علاج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی اسپتال میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

Related Posts