اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کی نارتھ ناظم آباد میں پارک کی زمین پر قبضے کی کوشش، علاقہ مکینوں کیساتھ جھگڑا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد ٹاؤن ہاظم بنگواراور محکمہ باغات کے افسران نارتھ ناظم بلاک ایف جامعہ اشرفیہ سے متصل پارک پر قبضہ کرکے اسے پرائیویٹ پارٹی کے حوالے کررہے ہیں۔

پارک پر قبضے کی کوشش پر علاقہ مکین کافی مشتعل ہیں اور انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اورکمشنر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی انکوائری کرائیں کہ کس کے کہنے پر پارک کی زمین پر قبضہ کیا جارہا ہے۔

دو روز قبل مقامی ٹھیکیدار نے پارک پر قبضہ کرنے کی کوشش میں دیوار لگانے کا کام شروع کردیا۔ مقامی لوگ جامعہ اشرفیہ بلاک ایف سے نماز ادا کرکے باہر نکلے تو دیکھا کہ سیمنٹ بجری اتاری جارہی ہے اور متصل پارک کو چار دیواری سے بند کیا جارہا ہے۔ لوگوں کے پوچھنے پر معلوم ہوا کہ اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار اور محکمہ پارکس کے افسر اکبر نے ملی بھگت سے یہ پارک ایک ٹھیکیدار کوفروخت کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نوشہرہ میں خوفناک حادثہ، بس الٹ گئی، 5 مسافر جاں بحق، 13 شدید زخمی

اس پرمقامی لوگوں نے نے اعتراض کیا اور ٹھیکیدار کو کام بند کرنے کا کہا تو اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار فوری طورپر چالیس کے قریب لڑکوں اور پولیس کی نفری کے ساتھ پہنچ گئے اور آتے ہی مقامی لوگوں کوانگریزی میں فحش گالیاں دینا شروع کردیں۔ اس موقع پر بہت سے سفید ریش بزرگ بھی وہاں پر موجود تھے، ہاظم بنگوار نے متعدد بار ان بزرگوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تم سب کی داڑھیاں پکڑ کر گھسیٹتا ہوا تھانے لے جاؤں گا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ پارک ٹاؤن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے اور اس کا کمرشل ٹھیکہ غیر قانونی ہے سپریم کورٹ کے واضح احکامات ہیں، اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ باغات کو کسی طور پر یہ اختیار نہیں کہ پارک کسی پرائیویٹ پارٹی کو فروخت کریں۔ علاقہ کے مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور اس کے عملے کی فوری برطرفی ور انکے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی جب ہاظم بنگوار نارتھ ناظم آباد میں تجاوزات کے نام پر مارکیٹس اور دکانیں منہدم کروارہے تھے اُس وقت بھی بہت سے دکانداروں نے بتایا تھا کہ اسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد نے لوگوں کو گالیاں دی تھیں۔

Related Posts