بھارت کی  باحجاب لڑکی سے موازنہ، عاصمہ شیرازی نے سوشل میڈیا پر نیا محاذ کھول دیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Asma Shirazi started a new debate on the incident of a girl wearing hijab in India

بھارت میں گزشتہ روز کرناٹک میں باحجاب مسلمان لڑکی کو ہراساں کرنے کے واقعہ کے بعد معروف صحافی عاصمہ شیرازی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

 

عاصمہ شیرازی کا کہنا ہے کہ کمال منافقت ہے کہ میرے خلاف (حجاب میں لپٹی طوائف )ٹرینڈ چلانے والے اور چپ رہنے والے بھی بھارت میں حجاب میں لپٹی بہادر بیٹی کے لئے نعرہ تحسین بُلند کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارت میں انتہاپسندو ہندوؤں کو اللہ اکبرسے جواب دینے والی بہادر مسلمان لڑکی کون تھی؟

عاصمہ شیرازی کے ٹوئٹ کے جواب میں عامراقبال نامی صارف نے لکھا کہ ،ایسا نہ کہیں محترمہ میری پیاری بہن ہم نے ہر محاذ پہ آپ کا ساتھ دیااور ملعون ٹولے کا مقابلہ کیااور ہمیں بھی گالیاں ساتھ میں ٹوکرے بھر کے ملتی رہیں کیونکہ ظلم کا ساتھ دینے والا اور خاموش رہنے والا ظالم کے برابر کے حصہ دار شریک جرم ہوتے ہیں۔

سعدیہ نور نامی خاتون نے کہا کہ ۔محترمہ عاصمہ شیرازی صاحبہ بہت ادب کے ساتھ !آپ نے عمران نیازی کو غلط ثابت کرنے کے لیے آواز بلند کی تھی اس لیے آپ کے لیے اتنا گندہ لفظ استعمال کیا گیا آپ نے اس قوم سے پنگا لیا جس کو آپنے ماں باپ کی عزت سے زیادہ عمران نیازی کی عزت پیاری ہے۔

فوزیہ یزدانی کاکہنا ہے کہ یہ سب لوگ منافقوں کا ٹولہ ھیں جو مذہب کی بہتی گنگا میں انگلی ڈبونے سے اپنا بپتسمہ کر رھے ھیں۔ انکو لگتا ھے آخرت میں انکے ٹوئیٹر ٹرینڈ اور واٹس اپ پر انکا حساب ھوگا اپ ان پر وقت ضائع نہ کرئیں۔

عبدالغفار نامی صارف نے لکھا کہ حجاب وہی ہے مگر شخصیت فرق بتا دیتی ہے یہاں حجاب کارڈ کام نہیں آنے والا۔نفیس احمد نے کہا کہ شعائر اللہ کے لیے بلند ہونے والی ایک بہادر لڑکی کی آواز اور بڑے بڑے قومی چوروں کے حق میں بولنے والی بکاؤ آواز کا موازنہ کرنا سوائے منافقت کے اور کچھ نہیں۔

میاں مٹھو نے لکھا کہ وہ مسکان ہے بہادری کا نشان جس نے اسلام کی خاطر پردہ کیا ہوا ہےاور دوسری طرف تم ہو جس نے ذلالت دونمبری کے لیے کپڑے کا ٹکڑا سر پر سجالیا ہے۔

عام آدمی نامی صارف نے کہا کہ تم جاہل اس کے ساتھ خود کو کیسے ملا رہی ہو،اس بھارتی حجاب والی نے کفار ظالموں کے سامنے کلمہ حق (نعرہ تکبیر) بولااسکے برعکس تم سو کر اٹھنے کے بعد اور پھر سونے تک چوروں ڈاکووں فراڈیوں اور جعلسازوں کے لئے لکھتی اور بولتی ہولہٰذا یہ فرق جان کر جیو۔