عاصم اظہر کا نیا گانا ’چند ماہیا‘ ریلیز ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا نیا گانا چند ماہیا ریلیز ہوگیا۔

عاصم اظہر نے اپنا نیا گانا چند ماہیا ریلیز کردیا جس نے منظر عام پر آتے ہی شائقینِ موسیقی اور ناظرین پر اپنا سحر طاری کردیا ہے۔

2 منٹ 59 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ’’چند ماہیا‘‘ گانے کی شاعری، میوزک کمپوزیشن اور پروڈکشن عاصم اظہر نے کی ہے جبکہ عاصم اظہر کے علاوہ علی رضا، حسن علی بطور میوزک کمپوزر، رامس علی بطور لیریسسٹ اور سلمان نصیر نے بطور میوزک پروڈیوسر اپنے فرائض سرانجام دیئے۔

نئے شاہکار سے متعلق عاصم اظہر نے کہا کہ میں کچھ ایسی تخلیق کرنا چاہتا تھا جو لوگوں کے ساتھ گہری، جذباتی سطح پر جڑے، چند ماہیا صرف ایک گانا نہیں ہے یہ ایک تجربہ ہے اور مجھے امید ہے یہ ہر اس شخص کے ساتھ گونجتا ہے جو اسے سنتا ہے۔

صرف یہی نہیں انہوں نے مذکورہ گانے کو اپنے منگیتر سے منسوب کرتے ہوئے بتایا کہ یہ گانا میں نے میرب سے متاثر ہوتے ہوئے لکھا تھا۔

Related Posts