پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر یکم اگست کو لاہور میں مداحوں سے ون ٹو ون ملاقات کیلئے تیار ہیں جس سے قبل انہوں نے مداحوں کو فین کلب قائم کرنے کی خوشخبری بھی سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے عاصمیٹس کے نام سے ایک آفیشل فین کلب قائم کیا ہے جہاں مداح سائن اپ ہو کر ان سے ملاقات کر سکیں گے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اس حوالے سے اپنے پیغام میں عاصم اظہر نے کہا کہ یہ کافی بڑی خبر بالآخر میں آپ کو سنا رہا ہوں کہ میرا فین کلب عاصم اظہر ڈاٹ کام پر فعال ہوگیا ہے۔
پیغام میں عاصم اظہر نے کہا کہ میرے خوبصورت مداحوں کیلئے عاصم اظہر ڈاٹ کام پر عاصمیٹس کے نام سے فین کلب بن چکا ہے اور اس سفر کا آغاز لاہور میں آپ کے ساتھ ملاقات سے ہوگا۔
معروف گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ یکم اگست کو لاہور میں فینز کے ساتھ میری پہلی ملاقات ہوگی۔ اس کے دوران کورونا ایس او پیز کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔
گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ عاصمیٹس کا پہلا ورق پلٹننے کیلئے تیار ہوں۔ انسٹا گرام اسٹوری کے مطابق ان کا آفیشل فین پیج لاہور میں یکم اگست سے فعال ہوجائے گا۔
اس سے ایک روز قبل عاصم اظہر نے اپنے گیت جانم فدائے حیدری کا اَن پلگڈ ورژن مداحوں کے ساتھ شیئر کیا جسے مداحوں کی بڑی تعداد نے خوب سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہئے۔شہروز، صدف کنول