مولانا اور زرداری نے مریم اور بلاول کو “خاموش “کروانے کیلئے اہم فیصلہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asif Zardari and Fazlur Rehman agreed to resolve issues

کراچی :پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سربراہ فضل الرحمان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر مایوسی کا اظہار کیاہے۔مولانا نے آصف زرداری اور نوازشریف کو پیغام دیا کہ بچوں کو سمجھائیں وہ بچگانہ سیاست نہ کریں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے تمام معاملات مل کر حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف زرداری نے جمیعت علمائے اسلا م(ف)اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملک کی سیا سی صورتحال بارے گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں:جتنا ظلم برداشت کرنا تھا کرلیا، اب آسان شکار نہیں بنوں گی، مریم نواز

سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو مشترکہ فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے، فیصلہ کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی نشست ن لیگ کی ہے، امید ہے پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں کا احترام کرے گی۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ تمام معاملات مل جل کر حل کریں گے۔پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر مایوسی کا بھی اظہار کیا ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ یہ طے ہوا تھا 4 اپریل سے قبل کوئی کسی کے خلاف متنازعہ بیان نہیں دے گا، بلاول اور مریم سمیت دیگر رہنماؤں کے حالیہ بیانات پر بہت مایوسی ہوئی ہے، جو فیصلے پی ڈی ایم اجلاس میں ہوئے تھے ان پر عمل ہونا چاہیے، استعفوں اور لانگ مارچ پر پی پی نے خود وقت مانگا اس لیے سب انتظار کریں۔

Related Posts