خلائی سائنس کے علم کا احاطہ کرنا ناممکن ہے،آصف فینسی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asif fancy addressing the students

کراچی:کتیانہ میمن ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین آصف فینسی نے کہا ہے کہ دنیا میں حیرت انگیز دریافت اورایجادات خلائی سائنس کا ہی نتیجہ ہے جسکا علم بہت قدیم او وسیع ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں جدت آرہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے ایم اے بوائز سیکنڈری اسکول میں سپارکو کے تحت جاری ورلڈ اسپیس ویک کے سلسلے میں منعقدہ ماڈل اور پوسٹرز کی نمائش میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انکے ساتھ تعلیمی بورڈ کے وائس چیئرمین رفیق گاڈٹ اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں اس حوالے سے باقائدہ اسکولوں میں نصاب تشکیل دیا گیا ہے تاکہ طلباء میں ابتداء ہی سے رجحان اور دلچسپی پیدا کی جاسکے اور آج کی نمائش اسہی مقصد کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

50فیصد حاضری کی شرط ختم، تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے، اسد عمر

خلائی مشن نے “سیارے مرکری” کی قریب ترین تصاویر حاصل کر لیں

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی خلائی ہفتہ ہر سال04 تا10 اکتوبر تک منایا جاتا ہے جس کا مقصد طلباء میں اسپیس سائنس سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

Related Posts