ایشیا کپ سپر فورمرحلہ: بنگلادیش نے بھارت کو جیت کیلئے 266 رنز کا ہدف دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیا کپ سپر فورمرحلہ: بنگلادیش نے بھارت کو جیت کیلئے 266 رنز کا ہدف دیدیا
ایشیا کپ سپر فورمرحلہ: بنگلادیش نے بھارت کو جیت کیلئے 266 رنز کا ہدف دیدیا

کولمبو: بنگلادیش نے ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بھارت کو جیت کے لیے 266 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

بھارت نے سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کافیصلہ کیا۔ بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے، شکیب الحسن 80 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بنگلادیش کا بھارت کے خلاف آغاز اچھا نہ تھا، 28 کے مجموعی اسکور پر 3 بیٹرز پویلین لوٹ گئے تھے، اوپننگ بیٹسمین لٹن داس صفر پر شردل ٹھاکر کا شکار ہوئے اس کے بعد تنزید حسن 13 جبکہ انعام الحق بھی صرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مہدی حسن میراز بھی 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، ایسے میں کپتان شکیب الحسن اور توحید کے درمیان 101 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر شکیب 80 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ توحید نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

آخر میں ناصم احمد نے44 اور مہدی حسن نے 29 رنز بنائے، اس کے علاوہ تنظیم حسن نے بھی 14 رنز کا اضافہ کیا اور ٹیم کا اسکور 265 رنز تک پہنچایا۔

مزید پڑھیں:سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیکر ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

دونوں ٹیموں میں سپر فور مرحلے کے آج ہونے والے مقابلے کیلئے 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں بھارتی ٹیم کی جانب سے ہاردک پانڈیا، ویرات کوہلی اور جسپریت بھمرا جیسے اہم کھلاڑیوں آرام کی وجہ سے نہیں کھلایا گیا۔

Related Posts