ایشیا کپ: سری لنکا نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 258 رنز کا ہدف دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیا کپ: سری لنکا نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 258 رنز کا ہدف دیدیا
ایشیا کپ: سری لنکا نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 258 رنز کا ہدف دیدیا

ایشیا کپ ون ڈے کے سپر فور مرحلے کے میچ سری لنکا نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 258 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

بنگلادیش نے کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کرخود فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر257 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے سدیرا سماراوکرما نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 گیندوں پر 93 رنز بنائے۔

کوشل مینڈس 50 اور پاتھم نسانکا 40 رنزبناسکے، ان کے علاوہ ڈاؤسن شاناکا 24، دیموتھ کارونارتنے 18اور چیرتھ اسالنکا 10 رنز بناسکے۔

بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود اور تسکین احمد نے 3،3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شریف الاسلام نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ، بنگلہ دیش کی ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پہنچنے والی ٹیمیں جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش شامل ہیں، کولمبو میں موجود ہیں، جہاں ایونٹ کے بقیہ میچز کا انعقاد ہونا ہے۔

Related Posts